بھٹکل:05؍فروری (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والی انجمن کالج آف ایجوکیشن بھٹکل نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے نومبر 2018میں منعقدہ فائنل ائیر بی ایڈ امتحانا ت میں 100فی صد نتائج درج کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کالج کی طرف سے امتحانات میں شریک ہوئے 35طلبا میں سے 34طلبا امتیازی نمبرات اور ایک فسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج کی سطح پر پانچ ٹاپ طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
1۔ودیاشری رام کرشنا۔ 91.33فی صد 2۔ کیرتی پائی ۔89.83فی صد
3۔ پرتیما ایم گونڈ اور سوچیترا نائک ۔89.67فی صد 4۔ منجوناتھ نائک 89.17فی صد
5۔ دکشا جی شانبھاگ ۔ 89.00فی صد
امتحانات میں کامیاب تمام طلبا کو انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال ڈاکٹر ذکیہ زرزری سمیت اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔